مکیش امبانی اتنے امیر ہیں کہ 14دنوں تک حکومت چلا سکتے ہیں ، بلومبرگ کا انکشاف

15 فروری 2018

نئی دہلی (آئی این پی ) مالیاتی اور کارپوریٹ کارکردگی کے معاملات پر گہری نظر رکھنے اور مسلسل سروے کرتے رہنے والے ادارے بلومبرگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مکیش امبانی اتنے امیر ہیں کہ 14دنوں تک ہندوستانی حکومت چلا سکتے ہیں اور سارے اخراجات اپنی جیب سے ادا کر سکتے ہیں ۔ بلومبرگ نے یہ انکشاف 2018 کے روبن ہڈ انڈکس نامی سروے رپورٹ میں کیا ۔ رپورٹ کی تیاری کیلئے 49ممالک کے دولت مند ترین افراد کی دولت کا تخمینہ لگایا گیا ۔