ن لیگ نے مجھے اور والد کو فوج کے خلاف بولنے پر سینیٹ ٹکٹ دینے کیلئے وعدہ لینے کی کوشش کی: عائشہ گلالئی

15 فروری 2018

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ مجھ سے مسلم لیگ ن کے کئی لوگوں نے وعدہ لینے کی کوشش کی کہ آپ کو اور آپ کے والد کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے گا آپ فوج کے خلاف باتیں کریں اور پروپیگنڈہ کریں۔ اپنے بیانات میں فوج پر غصہ کریں لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے۔ ہمارے سیاستدان آج کل ہر چیز میں فوج کو لے آتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کی خارجہ یا دفاعی پالیسی اگر کوئی چلا رہا ہے تو وہ فوج ہی ہے کیونکہ سیاستدان تو ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔