علامہ خادم حسین رضوی کی مولانا عبد الستار نیازیؒ کے مزار پر حاضری

15 فروری 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے روکھڑی موڑ میانوالی میں مجاہد ملت مولانا محمد عبد الستار خان نیازیؒ کے مزار پر حاضری دی‘ فاتحہ خوانی کی اور تحریک پاکستان‘ تحریک ختم نبوتاور تحریک نظام مصطفیٰ میں ان کی گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ خواجہ محمد اکبر چشتیؒ کے عرس کے اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد رات ساڑھے بارہ بجے سینکڑوں کارکنوں کے جلوس کے ساتھ روکھڑی موڑ پہنچے اور مجاہد ملت کمپلیکس کے کسٹوڈین حاجی محمد عطاء اللہ خان روکھڑی سے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت کے صدر ملک عبد الرؤف‘ جے یو پی کے مرکزی رہنما قاری نور المصطفیٰ نورانی اور تحریک لبیک میانوالی کے عہدیدار ان کے ہمراہ تھے۔