ایک تصویر………… ایک کہانی
زیر نظر تصویر نائنتھ ایونیو کی ہے جہاں میٹرو ٹریک مکمل ہونے کے باوجود کروڑوں مالیت کا تعمیراتی میٹریل کباڑ کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے ، کھمبے ، بلاکس، پائپس، تاریں ، لائٹس پڑے پڑے خراب ہورہی ہیں موسم اثرات، بارش ،سردی، گرمی کے باعث کباڑ میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں ، ایک طرف اداروں کی جانب سے فنڈز اور بچت کی کمی کا رونا رویا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب قومی خزانے کو بے دردی سے ضائع کیا جارہا ہے، اہل علاقہ نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ قومی خزانے سے خریدا گیا یہ تعمیراتی میٹریل محفوظ کیا جائے یا کسی دوسری جگہ استعمال کیا جائے۔ (تحریر و تصویر سہیل ملک)