گمشدہ بچوں کی اطلاع کیلئے جدید الرٹ سسٹم قائم کرنیکی تجویز
لاہور (خصوصی رپورٹر) بچوں کی حفاظت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی نے اجلاس میں ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ سفارشات حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔ گمشدہ بچوں کی اطلاع کیلئے امریکی طرز پر جدید الرٹ سسٹم قائم کرنے کی سفارش کی گئی۔ پرائمری تا ہائر سیکنڈری نصاب میں نیا تعلیمی مواد شامل کرنیکی سفارش کی گئی۔ اساتذہ کی تربیت اور والدین کے لیے آگاہی مہم شروع کرنیکی بھی سفارش کی گئی۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے قوانین میں موثر تبدیلی اور نئی قانون سازی کی سفارش کی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے۔