پنجاب بھر میں 19 فروری سے ہفتہ برائے بہبود آبادی منائیں گے: آفتاب احمد

15 فروری 2018

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی پنجاب تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے اور عوام کو فیملی پلاننگ اور ماں بچے کی اچھی صحت بارے آگاہ کرنے کے لیے پنجاب بھر میں 19 فروری سے ہفتہ برائے بہبود آبادی پورے جوش و خروش سے منائے گا اس ضمن میں بہبود آبادی کے فلاحی مراکز میں فیملی پلاننگ کے بوتھ لگائے جائیں گے ،صحت مند مائووں ،بچوں کے مابین مقابلہ جات ،محکمہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے صوبہ بھر میں کلچرل میلوں لگائے جائیں گے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرآفتاب احمدنے کہا ہے کہ ہفتہ برائے بہبو د آبادی منانے کا مقصد عوام کو خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق مثبت اور اہم پیغامات کی ترسیل ہے۔