نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا: اعجاز احمد چودھری

15 فروری 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر و مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ چور اور نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں لیکن ان میں شر م نام کی کوئی چیز نہیں، نیب کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز، حسن، حسین اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اقدام خوش آئند ہے وزرات داخلہ کو فوری طورپر ا س پر عمل درآمد کرنا چاہیے، نواز شریف چور، کرپٹ اور جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو آج جن بحرانوں کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ نواز شریف اوردرباری ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار ہے، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میںآنے سے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دئیے بغیر ان کی جان نہیں چھوٹے گی، کٹھ پتلی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ملک کا دو دنوں میں پچاس ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور اسکی تمام تر ذمہ داری نواز شریف ٹولے پر عائد ہوتی ہے، نواز شریف اپنی چوری کو بچانے کے لئے سازشوں سے باز نہیں آ رہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...