لودھراں میں جیت الیکشن 2018ء میں کامیابی کی نوید ہے: منشااللہ بٹ

15 فروری 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات منشااللہ بٹ، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، ڈپٹی میئر میاں محمد طارق، رانا اعجاز حفیظ، چودھری اللہ رکھا اور سواتی خان نے این اے 154 لودھراں میں مسلم لیگی امیدوار سید اقبال شاہ کی کامیابی کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی کامیابی قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ان رہنمائوں نے کہا کہ لودھراں الیکشن کی کامیابی مسلم لیگ ن کی الیکشن 2018ء میں جیت کی نوید ہے۔