توہین رسالت پر سزائے موت کی بجائے عمر قید کی کیخلاف دینی جماعتوں کا کل یوم احتجاج منانے کا اعلان

15 فروری 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) کل جماعتی ’’تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ‘‘ میں شامل جماعتوں جمعیت علمائِ اسلام، جمعیت علمائِ پاکستان، ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جماعت اسلامی، جماعت الدعوۃ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ، تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت اور مجلس احرارِ اسلام نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کی طرف سے توہین رسالت پر سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی مہم جوئی کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ کو غیر موثر بنانیکی یہودی و قادیانی لابی کی کارستانی قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ جمعہ 16 فروری کو ملک گیر یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منایا جائیگا۔