عوام نے پی ٹی آئی کی منفی سیاست مسترد کر دی: زعیم قادری
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر اور مسلم لیگی رہنما سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی الزام تراشی کی سیاست اور منفی طرز عمل کو عوام نے مسترد کر دیا میاں نواز شریف کی بلاشرکت غیرے مقبولیت کو ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے مہر تصدیق ثبت کر دی ہے انہوں نے کہا کہ این اے 120 چکوال اور اب لودھراں میں مسلم لیگ کے امیدوار کی کامیابی نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے کیلئے ریفرنڈم ثابت ہوئی ہے۔