19 ہسپتالوں کے 21 تھیٹرز میں آپریشن معطل، 35 کو کم معیار پر نوٹس
لاہور (کامرس رپورٹر ) ہیلتھ کیئر کمیشن نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں19ہسپتالوں کے 21آپریشن تھیٹرز کو جراثیم زدہ ہونے پر آپریشن روکنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب کے مختلف اضلاع میں 36 ہسپتالوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 19میں سے 21 ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز کو جراثیم زدہ قرار دیتے ہوئے انہیںآپریشن سے روک کر اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر 35ہسپتالوں کو کم سے کم طبی معیار بر قرار نہ رکھنے اور تسلی بخش اقدامات نہ کرنے پر شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔