ملک و قوم کی خاطر جانیں قربانیں کرنیوالوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے: خلیل طاہر
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک جاری کردی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کبھی بھی اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی،جنہوں نے ملک کی سالمیت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔ انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بالخصوص سانحہ چیئرنگ کراس لاہور کے شہداء کی پہلی برسی کے حوالے سے کہا ہے کہ کیپٹن(ر)احمد مبین،ایس ایس پی زاہد گوندل اور دوسرے پولیس آفیسرز و اہلکار نے شجاعت و بہادری کی داستان رقم کی ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایسے ہی شہداء کی عظیم جانوں کے نذرانوں کے باعث ہی آج وطن عزیز میں تمام پاکستانی عوام آزاد فضائوں میں سانس لے رہی ہے اور ملک بھر میں امن قائم ہو رہا ہے۔