انجمن جلالیہ کے زیر اہتمام صدیق اکبر کانفرنس 27فروری کوہوگی

15 فروری 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)خلیفہ اول بلافصل ،امیرالمؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انجمن جلالیہ رضویہ ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام 27فروری بروز منگل سہہ پہر 2بجے جانشین حافظ الحدیث پیر سید محمد نویدالحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کی زیر صدات جبکہ انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد ظفراقبال جلالی کی زیر سرپرستی راولپنڈی آرٹس کونسل نزد پنڈی کرکٹ سٹیڈیم ڈبل روڈ راولپنڈی میں منعقد ہوگی جسمیں ملک بھر سے علماء ومشائخ اہل سنت کثیر تعدادمیں شرکت کریں گے اور اس موقع پر’’تحفظ ختم نبوت میں سیدنا صدیق اکبر کا کردار‘‘پر اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF)کے زیر اہتمام ہونے والے آل پاکستان بین المدارس مقابلہ حسن تقریر میں پوزیشن ہولڈرز میںپیر سید محمد نویدالحسن شاہ مشہدی انعامات تقسیم فرمائیں گے ۔