زراعت حکومتی نااہلی کے باعث زبوں حالی کا شکار ہے، راجہ ناصر عباس

15 فروری 2018

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کا دور حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہا کوئی بھی قومی ادارہ منافع میں نہیں ملکی آمدن کا سب سے اہم حصہ شعبہ زراعت حکومتی نااہلی کے باعث زبوں حالی کا شکار ہےان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کسانوں کے وفد سے ملاقات میں کیا،ملک کے کسانوں اور چھوٹے زمینداروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔حکومتی پالیساں صرف سرمایہ دار طبقے کو فائدہ دے رہی ہیں۔مرکزی و صوبائی سطح پر کوئی مربوط اور جامع زرعی پالیسی موجود نہیں۔جنوبی پنجاب کے کسانوں کو مجبور کیا جار رہے کہ وہ اپنا گنا سستے داموں فروخت کریں۔ملک میں جنگی بنیادوں پر مربوط زرعی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔زراعت کے جدید اور زیادہ منافع بخش طریقوں کو فورغ دینا وقت کی اہم ضروت ہے۔