پامی کے زیراہتمام 3 روزہ عالمی میڈیکل کانفرنس 29 مارچ کو ہو گی

15 فروری 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کو درپیش چیلنجز اور نئی ریسرچ سے متعلق امور کی بابت جاری آگاہی مہم کے حوالے سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن (پامی) کے زیراہتمام 3 روزہ انٹر نیشنل میڈیکل کانفرنس (AEME) 29 مارچ سے اسلام آباد میں ہو گی۔ کانفرنس میں امریکہ‘ جرمنی اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے ماہرین طب نئی تحقیق پر مبنی مقالے پڑھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین راول جنرل ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج لہترار روڈ سیکرٹری جنرل پامی خاقان وحید خواجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنی نوعیت کی منفرد انٹر نیشنل میڈیکل کانفرنس میں پاکستان بھر سے ماہرین‘ میڈیکل کالجز سے وابستہ میڈیکل آفیسر اور سینئر پروفیسر زاور میڈیکل سٹوڈنٹس شریک ہوں گے۔ طب کے فروغ اور طبی اداروں کو گائیڈ لائن کے لئے پامی اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کرتی رہے گی۔