جوڈیشل الائو نس نہ ملنے پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

15 فروری 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں قائم ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی ہے۔قلم چھوڑ ہڑتال پنجاب حکومت کی طرف سے 30 فیصد جوڈیشل الائو نس نہ ملنے پر کی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود جوڈیشل الائونس نہیں دیا گیا، انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل الائونس دیا جائے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...