اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ تین روزہ عالمی کانفرنس اختتام پزیر

15 فروری 2018

اسلام آباد (نا مہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتامی تقریب میں امریکہ ٗ برطانیہ ٗ جرمنی ٗ جنوبی افریقہ ٗ چین ٗ سویڈن اور ازبکستان کے ماہرین تعلیم نے اوپن یونیورسٹی کی ریسرچ کلچر کے لئے کئے گئے اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ نینوٹیکنالوجی کے تین روزہ کانفرنس کے دوران کل 107مقالے پیش کئے گئے جن میں 60مقالے اوپن یونیورسٹی کے اپنے ہی طلبہ نے پیش کئے جو اِ س بات کی عکاسی ہے کہ اوپن یونیورسٹی ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس پر وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کانفرنس میں شریک غیر ملکی مقررین میں امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹر ایس عصمت شاہٗ پروفیسر وی سکوارٹز ٗ ڈاکٹر کیون بی سٹریچر،ٗ ڈاکٹر ایم اے کے لودھیٗ برطانیہ سے پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ ٗ جنوبی افریقہ سے تیما فورس ٹیفو، سویڈن سے ڈاکٹر محمد افضل اور پروفیسر ڈاکٹر بن زہوٗ چین سے ڈاکٹر چو ٹیانلیاور ڈاکٹر وی فائی لیان اور جرمنی سے ڈاکٹر مارک شامل تھے۔ڈاکٹر شاہد صدیقینے کہا کہ وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ریسرچ کلچر کے فروغ کو سرفہرست رکھا اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے نتیجے میں یونیورسٹی نے اس مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 29قومی و بین الاقوامی کانفرنسز منعقد کی ہیں اور 17ریسرچ جرنلز شائع کئے۔اختتامی تقریب میں شعبہ فزکس کے چئیرمین ٗ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...