کالج فارگرلز ایف سکس ٹو کی پچاس سالہ تقریبات آج سے شروع ہوں گی

15 فروری 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کالج فارگرلز ایف سکس ٹو کی پچاس سالہ تقریبات آج سے شروع ہوں گی ۔گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں قائم واحد اسلام آباد کالج فارگرلز (آئی سی جی ) کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات آج سے 22فروری تک جاری رہیں گی۔جس میں تلاوت، نعت ، پھول سجاوٹ، تقریری مقابلے اور ڈرامیٹک مقابلہ جات کرائے جائیں گے ۔