بشریٰ بی بی کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل
اسلام آباد (جنرل رپورٹر ) تحصیل جہانیاں کی رہائشی خاتون بشریٰ بی بی زوجہ محمد اشفاق کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل اس کے بیگناہ بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرِکردار تک پہنچایا جائے۔ بشریٰ بی بی زوجہ محمد اشفاق نے اپنے شوہر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے نمائندگان سے انصاف نہ ملنے پر چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں جائیداد پر نا جائز قبضے میں میرے بیٹے محمد عثمان کو قتل کیا گیا دوسرا بیٹا فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا متعلقہ تھا نے میں ایف آئی آر درج کروانے کے بعد بھی ملزم سرِ عام پھر رہا ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے مسئلے کا ازخود نوٹس لے کر ملزم اور ملوث پولیس کے اعلیٰ افسران کو کیفے کردار تک پہنچایا جائے۔