ملک کی قیادت کیلئے بلاول جیسے قائد کی ضرورت ہے: نیلوفر

15 فروری 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی کی رہنما نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں عالمی میڈیا پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ کر نہ صرف وطنوں کے دل جیت لئے بلکہ تمام سیاستدانوں کو سبق دیا ہے کہ عالمی میڈیا میں جب جائیں تو صرف پاکستان کا دفاع کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی قیادت کے لئے بلاول بھٹو زرداری جیسے نوجوان قائد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف پکنے والی سازشوں سے قوم کو بروقت آگاہ کر دیا‘ ہر محب وطن کو چاہئے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہو جائیں۔ پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی ہے جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے۔