سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس، عاصمہ جہانگیر کیلئے فاتحہ خوانی

15 فروری 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس، مرحوم عاصمہ جہانگیر کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی و عاء کی گئی ، مرحومہ کی آئین و قانون ، جمہوریت ، انسانی حقوق کے لیئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اجلاس کی صدر بار کے صدر سید محمد کلیم احمد خورشید نے کی ۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے قرار داد منظور کی گئی کہ عاصمہ جہانگیر کے نام سے آڈو ٹوریم (کمپلیکس ، ہاسٹل اسلام آباد میں) اور ان کے نام سے ایک لائبریری قائم کی جائے گی۔ قرار داد بار کے سیکرٹری صفدر حسین تارڑاور ایس وی پی فخر زمان نے پیش کی تھی۔