اشفاق ساجد انتقال کرگئے مریم اورنگزیب کا اظہار تعزیت

15 فروری 2018

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے فنانس سیکرٹری اشفاق ساجد رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نمازجنازہ آج بعد از نماز ظہر ان کے آبائی علاقہ ریلوے سٹیشن والاقبرستان کامونکی میں ادا کی جائے گی۔وزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے اشفاق ساجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔