سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی کے وسائل کا اجلاس

15 فروری 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی کے وسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر باز محمد خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر احمد حسن کے 9 نومبر 2017 کو ایوان بالا کے اجلاس میں اٹھائے گئے سوال برائے خیبر پختونخوا کی لیبر کالونی کے فلیٹس اور گھروں کو غیر قانونی لوگوں کو کرائے پر دینے کے حوالے سے کمیٹی کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ کو اختیار کرنے کی منظوری دی گئی اور اسی حوالے سے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے اضافی سوالات کئے تھے جن کا جائزہ لے کر رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ معاملے کا گزشتہ اجلاسوں میں تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ اراکین کمیٹی کو رپورٹ بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ رپورٹ کو اراکین کمیٹی نے اختیار کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دیدی جو آئندہ سینیٹ اجلاس میں پیش کر دی جائے گی۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرزنگہت مرزا اور سعید الحسن مندوخیل نے شرکت کی۔