گوشوارے جمع کروانے پر پی ٹی آئی کے عبدالمجید نیازی کی رکنیت بحال

15 فروری 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر تحریک انصاف کے رکن عبدالمجید خان نیازی کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔