ختم نبوتؐ اور محبت وطن کا نفرنس کل راولپنڈی میں منعقدہوگی،مولانا قاسم

15 فروری 2018

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پو ٹھوہار ٹا ئون راولپنڈی و مہتمم مدرسہ دارالافتاع و الاارشاد گوالمنڈی مولانا قاری قاسم نے کہا ہے کہ ختم نبوت اور محبت وطن کا نفرنس کل راولپنڈی میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں تمام مکا تب فکر کی نما ئندہ شخصیات اور اقلیتی برا دریوں ہندو ،سکھ ، مسیحی اور دیگر مذہبی اقلیتوں کی مذہبی شخصیات شرکت کرکے اقوام عالم کا یہ پیغام دیں گی کہ دین اسلام کی سر بلندی اور وطن کی محبت و سلامتی اور بقا کے لئے ہم سب ایک ہیں، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے حاجی طاہر اور حاجی اسم گل کے ہمراہ مدرسہ دارالافتاع الاارشاد گوالمنڈی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا ہے کہ کا نفرنس اقوام عالم میں اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے میں اہم کر دار ادا کرے کی، حضور پاک کی ذات تمام مذاہب کے لئے رحمت کا با عث ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ کانفرنس میں مولانا عبدالغفور حیدری ،سردار یوسف ، حافظ عثمان عباسی ،ڈاکٹر عتیق الرحمان امیر جے یو آئی پنجاب،علامہ عون عباس کا ظمی،علامہ وقار حسین زیدی، سید عارف شیرازی ، مولانا طارق تبسم، پادری حنوک ڈیوڈ، پا دری پرویز سہیل، پنڈت جے رام، پنڈت را جیش کمار ، سردار چرن جیت سنگھ، سینیٹر اسلام الدین شیخ،سینیٹر چوہدری تنویر خان، سردار نسیم خان، حنیف عباسی، ملک شکیل اعوان، جنرل (ر) غلام مصطفی، شاہد غفور پرا چہ، سہیل اختر، شیخ ساجد، چوہدری محمد نعیم ، ڈی ایس پی کینٹ را جہ طیفور اختر، ڈی ایس پی سٹی را جہ فرحان اسلم، ایس ایچ او تھانہ سٹی خا لد ستی ، وکلا ء برا دری اور تا جر برا دری کے علا وہ مذہبی اور سیا سی و سما جی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کر گی۔