عمران خان ہی ملک کو بحرا نو ں سے نکال سکتے ہیں ،مستفید الرحمن
اسلام آباد(نو ائے وقت رپو رٹ )تحریک انصاف یونین کونسل 13 رسول پورارائیاں کے رہنما و سابق امیدوار جنرل کونسلر اسلام نگر چک 81 باؤ مستفید الرحمن جاٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں نے اڑھائی سال میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بلدیاتی نمائندے پہلے تو فنڈز نہ ملنے کا رونا روتے تھے جب صوبائی حکومت نے صاف دیہات پروگرام کیلئے فنڈز دیئے تو پیسے عوام پر خرچ کرنے کے بجائے جیبوں میں ڈالنا شروع کر دیے باؤ مستفید الرحمن جاٹ کا کہنا تھا کہ اسلام نگر سمیت چاروں دیہاتوںمیں تاحال کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب نکاسی آپ کا تباہ حال نظام عوام کے لئے درد سر بنا ہواہے ۔ جس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے انہوں نے کہاہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان ایک واحدامید ہیں جو ملک کو در پیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں عمران خان کی طویل جدوجہد کے بعد قوم نے اپنے حقوق کے لئے لڑنا سیکھ لیا ہے ۔ آئندہ انتخابا ت میں عوام لیڈروں کے نام پر قبضہ گروپوں کو عبرتناک شکست دیں گے ۔