رضا ربانی کو فرحت اﷲ بابر کی ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد

15 فروری 2018

اسلام آباد(نامہ نگار) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد۔بدھ کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو کہا کہ جناب چیئرمین آپ کو میری طرف سے ویلنٹائن ڈے کی مبارک ہو ۔جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے پر تو عدالت کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے جس پر پورے ایوان میں اراکین نے قہقہہ لگا دیا۔