وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سے یوکرائن کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات

15 فروری 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے یوکرائن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے گزشتہ روز وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور یقین ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے یہ تعلقات مزید بامقصد ہوں گے اور دوطرفہ تعاون کے حوالہ سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔