لودھراں انتخابات میں شکست سے تحریک انصاف کی سیاست پر اثر نہیں پڑے گا: جمشید دستی

15 فروری 2018

اسلام آباد(آن لائن) عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ لودھراں انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست سے اس کی سیاست پر مستقبل میں کوئی اثر نہیں پڑے گا ضمنی انتخابات میں ہمیشہ حکومت وقت ہی جیتتی ہے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی کے دور میں جتنی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے اس میں پی پی پی کامیاب ہوتی رہی۔