منگھوپیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

15 فروری 2018

کراچی (کرائم رپورٹر) منگھوپیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عبدالغنی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دیگر چار ملزمان احسان اللہ، علی گل، مشتاق اور سہراب خان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان نے منگل کی شب گھر میں گھس کر میاں بیوی روزی خان اور زینب پر فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کئے تھے جس کے نتیجے میں روزی خان جاں بحق ہو گئی تھی ۔