امریکہ کی شام میں یکطرفہ کارروائی حماقت ہو گی‘ روس: اسرائیل کو ابھی اور سرپرائز ملیںگے‘ بشار الاسد کی دھمکی

15 فروری 2018

ماسکو‘ دمشق (اے این پی + نیوز ایجنسیاں) روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے شام میں یک طرفہ طورپر کی گئی کوئی بھی خطرناک کارروائی شام کی وحدت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ماسکو میں اپنے بیلجین ہم منصب ڈیڈیہ رینڈیرز کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ایک نیم خود مختار ریاست قائم کر رہا ہے۔ ان کا ملک شام میں کردوں کی حیثیت کو تسلیم کرتا ہے۔ کسی بھی سیاسی معاہدے میں کردوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے سیاسی حقوق ملنے چاہئیں مگر ترکی کے کردوں کے حوالے سے موقف کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ شامی وزیر خارجہ فیصل میکداد نے تردید کی ہمارے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں اور خبردار کیا انکا استعمال ناقابل قبول ہے۔ دراندازی کی کوشش کرنے والا داعش گروہ پکڑا گیا‘ 13 سالہ بچہ بھی شامل‘ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ بشار الاسد نے کہا اسرائیل کو شام میں ابھی اور سرپرائز ملیں گے۔ ہمارے علاقے میں کسی بھی عسکری کارروائی سے باز رہے۔