نیدر لینڈ میں متنازعہ قانون پاس، ہر بالغ شہری پر اعضا عطیہ کرنا لازمی قرار
ایمسٹرڈیم (صباح نیوز+ اے ایف پی) نیدر لینڈز کی سینٹ میں ایک نیا مگر متنازعہ قانون پاس کیا گیا ہے جس کے تحت ہر بالغ شہری پر اعضا عطیہ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق اٹھارہ اور اس سے زائد سال کے عمر کے شہریوں کا نام ڈونر کے طور رجسٹر کیا جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نئے قانون کے تحت ہر ڈچ بالغ کو دو خطوط موصول ہونگے جن میں سے ایک خط میں ان سے پو چھا جائے گا کہ آیا وہ مرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنا چاہتے ہیں؟ خط کا جواب انہیں ہاں یا نہیں میں دینا لازمی ہو گا۔