سعودی عرب کا بیلجیئم میں المسجد الکبیر کے کنٹرول سے دستبرداری کا اعلان

15 فروری 2018

ریاض (این این آئی) سعودی عرب نے بیلجیئم میں واقع سب سے بڑی جامع مسجد کے کنٹرول سے دستبرداری سے اتفاق کیا ہے اورکہا ہے کہ اس کا انتظام میزبان ملک کے حوالے کردیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم نے 1969ء میں سعودی عرب کو المسجد الکبیر کی جگہ 99 سالہ پٹے پر مفت کرائے پر دی اور اس نے برسلز میں 2016ء میں داعش کے حملوں کے بعد اس کا کنٹرول واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بعض مغربی حکام نے کہا سعودی عرب کی جانب سے (دینی مدارس) کی حمایت ختم کردی جائے گی، جن پر سخت گیر نظریات پھیلانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔