نئی دہلی: تاوان کیلئے اغوا بچہ قتل‘ نعش 37 روز تک سوٹ کیس میں چھپانے والا گرفتار

15 فروری 2018

نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ایک بچے کی نعش کو 37 دن تک سوٹ کیس میں چھپائے رکھا اور وہاں پھیلنے والی بدبو کو مرے ہوئے چوہوں کی بو قرار دیتا رہا۔ پولیس کے مطابق سویدیش سکایا نامی اس شخص نے بچے کو تاوان کے لئے اغوا کیا اور اپنا جرم چھپانے کے لیے اسے قتل کر دیا۔ 27 سالہ سکایا قتل کئے جانے والے بچے کے والدین کے ہی ایک گھر میں آٹھ سال سے کرائے پر مقیم تھا۔