ڈنمارک کی ملکہ مرگریتھے کے شوہر کا 83 برس کی عمر میں انتقال
کوپن ہیگن (اے ایف پی) ڈنمارک کی ملکہ مرگریتھے کے فرانسیسی نژاد شوہر پرنس نہرک انتقال کر گئے۔ انکی عمر 83 برس تھی۔ شاہی خاندان نے ایک ماہ کیلئے سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز سے قومی پرچم سرنگوں رہا۔ ڈینٹس اخبار پولیٹیکن نے شہ سرخی کے طور پر خبر چھاپی ہے۔ وہ تقریباً ایک برس سے علیل اور ہسپتال داخل تھے‘ پھیپھڑوں کی بیماری تھی۔