چینی عدالت نے مافیا سٹائل جرائم میں ملوث 52 افراد کو سزائے قید سنادی

15 فروری 2018

بیجنگ (آن لائن) چین میں مافیا سٹائل جرائم میں ملوث 52 افراد کو پندرہ سال سزائے قید سنادی گئی ۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی عدالت کے جج نے غیر قانونی کسینو چلانے غیر قانونی گرفتاریاں کروانے اور دیگر جرائم میں ملوث گینگ کے سربراہ گیو چینغا سمیت 52افراد کو 15سالہ سزائے قید سنائی ہے۔