بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں اور دلتوں پر حملوں کیخلاف امن مارچ

15 فروری 2018

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں مسلمانوں اوردلتوں پر بڑھتے تشدد کے خلاف الہ آباد میں طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے امن مارچ کیا۔گزشتہ دنوں الہ آباد میں ایک دلت طالب علم کو تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کئے جانے اور کاس گنج میں مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی پرلوگوں نے اپنے غم وغصے کا اظہار کیا ۔