بھارت گاڑی رکوانے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کا ٹول پلازہ کے ملازم پرتشدد،ویڈیو منظر عام آگئی
لکھنئو (آئی این پی)بھارت میں گاڑی رکوانے پر بی جے پی کے ایم ایل اے کے بیٹے نے ٹول پلازہ کے ملازم کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا،واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ٹول پلازہ پر گاڑی رکوانے پربی جے پی کے ایم ایل اے کے بیٹے نے ٹول پلازہ پر تعینات ملازم پر تشدد کردیا۔ ریاست یو پی کے ہائی وے پر سفر کرنے والے بی جے پی کے ایم ایل اے کے بیٹے کو ٹول پلازہ پر کھڑے ملازم نے روکا تھا۔