کویت کانفرنس: عراق کی تعمیر نو کیلئے 30 ارب ڈالردینے کا عزم

15 فروری 2018

کویت سٹی (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔ امیر کویت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایران کے کردار کو سراہا اور کہا کہ عراق میں امن و امان استحکام کیلئے ایران کا کردار قابل تعریف ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی بحرانوں کے خاتمے کیلئے کویت کا کردار قابل تعریف ہے۔کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک عراق کی تعمیرِ نو سے متعلق کویتی فنڈ کے تحت دو ارب ڈالر کی رقم مختص کرے گا۔ ادھر عراقی وزیراعظم کہنا ہے بدعنوانی کے خلاف جنگ بھی جاری رکھیں گے جو کسی طور دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔عراق کی تعمیر نو کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں 76ممالک کے مندوبین تعمیر نو کے لئے تیس ارب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔