چین فوجی طاقت بڑھانے لگا‘ جلد امریکہ کا حریف بن سکتا ہے: ایڈمرل ہیری

15 فروری 2018

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ایڈمرل ہیری ہیرس نے کہا ہے چین فوجی طاقت بڑھا رہا ہے اور جلد امریکی کا حریف بن سکتا ہے۔ ارکان کانگریس اور آرمڈ سروس کمیٹی سے خطاب کرتے کہا چین روایتی اثاثہ جات میں سرمایہ لگا۔ ہائپر سونک میزائلوں اور مصنوعی ذہانت کیلئے ٹیکنالوجی کی نئی لہر لایا ہے۔ وہ نیوی کے سائز کو بھی بڑھانے لگا ہے۔ امریکہ دفاعی لحاظ سے ہم نے اپنی رفتار سست کی تو مستقبل میں چینی فوج کا میدان جنگ میں مقابلہ مشکل ہو جائے گا۔ جبوتی میں اس نے پہلا بحری اڈا بنا لیا ہے۔ انہوں نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ میزائل حملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا میزائل حملے کو روک سکتے ہیں۔