سعودی عرب: بھائی کے قاتل کا سر قلم کردیا گیا
دمام (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں بھائی کو قتل کرکے نعش جلانے کے ملزم کا سر قلم کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق عدالتی حکم پر مجرم سعید بن عبداللہ المھری کا شہر دمام میں سر قلم کیا گیا۔ قاتل اور مقتول کا تعلق مہاجر قبائل سے تھا۔