سوئس سکیئر کی ایسکیلیٹر سے لٹکنے کی ویڈیو ہوئی وائرل

15 فروری 2018

سیﺅل (نیٹ نیوز) دل تو بچہ ہے جی، جنوبی کوریا میں سوئس سکیئر کی ایسکیلیٹر سے لٹکنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بیس سالہ فیبین بوش نے ایسکیلیٹر پر ایک ہاتھ سے لٹک کر اوپر جانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر جاری کی تو مداحوں کا سیلاب امڈ آیا۔