’’نہ کچھ ملا نہ نکلا‘‘ ضمنی ریفرنس پر مریم نواز کا ردعمل
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنسز کا دائر کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا، نہ کچھ نکلا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہی۔