لودھراں الیکشن نے انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا: سکینہ شاہین
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی سینئررہنما سکینہ شاہین خان کی رہائش گاہ پرلودھراں الیکشن میں مسلم لیگ کی کامیابی پر کارکنوں کا جشن مٹھائی تقسیم کی گئی،اس موقع پر علاقہ معززین اور کارکنوں سے خطاب میں سکینہ شاہین خان کا کہنا تھا کہ لودھراں الیکشن میں پنجاب کی عوام نے انتشار کی سیاست کرنے والوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا ہے ،این اے154لودھراں میں مسلم لیگی رہنما سید محمد اقبال شاہ کی کامیابی حق اور سچ کی فتح ہے۔