کرپٹ سیاستدانوں کو تاحیات نااہل کیا جائے: یاسمین راشد

15 فروری 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرپٹ سیاستدانوں کا پارلیمنٹ میں تاحیات داخلہ بند کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کو جڑوں سے ختم کرنا ہوگا۔ عدالت سے نااہل ہونیوالوں کو عوام عام انتخابات میں عوامی عدالت سے فارغ کر دیں گی‘ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملکی تقدیر بدلنے کی جنگ لڑ رہی ہے آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں گے۔