شہباز شریف کا بوریوالہ میں جلسہ مخالفین کی صفوں میں ہلچل پیدا کر دیگا: سید توصیف شاہ

15 فروری 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما سید توصیف شاہ نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو بوریوالہ میں ہونے والا خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا فقید المثال جلسہ ان کے سیاسی مخالفین کی صفوں کی ہلچل پیدا کر دے گا گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے سید توصیف شاہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے سیاسی ناقدین قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کے جلسوں پر چوں چوں کر رہے تھے اب خادم اعلیٰ کے کامیاب جلسے ان مخالفین کی نیندیں حرام کر ڈالیں گے۔