انصاف جتنا سستا ہو گا، برائیاں اتنی کم ہوں گی: رانا محمد ادریس

15 فروری 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ انصاف جتنا سستا ہو گا اتنی ہی برائیاں اورناانصافیاںکم ہونگی، جس معاشرے میں انصاف مہنگا ہو جائے تو اس معاشرے میں جرائم اور بدامنی عام ہو جاتی ہے، انصاف ہر فرد کی ضرورت ہے جو اسے بلاتفریق اس کی دہلیز پر ملنا چاہیے، قرآن حکیم میں اللہ کریم نے عدل قائم کرنے کی تلقین فرمائی ہے، عدل قائم کرنے کا حکم دیا ہے، سورۃ النساء میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’ جب کوئی فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ کرو‘‘ انبیائے کرائم اور رسولوں کی بعثت کا سب سے بڑا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں عدل کو قائم کرنا بھی ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...