پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کا قیام شاندار اقدام ہے: سلمان رفیق
لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کی صحت سے متعلق اصلاحات پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں پنجاب کی آبادی کی صحت بہتر ہورہی ہے، لیکن پھر بھی پبلک ہیلتھ سے متعلقہ نئے مسائل ابھر کر سامنے آرہے ہیںاور آبادی کی صحت میں مجموعی بہتری کے باوجودسامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے پبلک ہیلتھ کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔ سیاسی قیادت موجودہ پبلک ہیلتھ سے متعلقہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے صحت سے متعلقہ بنیادی ڈھانچے، مراکز صحت اور ان میں دی جانے والی سہولیات اور ان تک آسان رسائی کے سلسلے میں مثبت اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ایجنسی کا قیام حکومت پنجاب کی صحت عامہ سے متعلقہ اہم اصلاحات میں سے ہے۔ پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کا آغاز حکومت پنجاب کی عوامی صحت بہتر بنانے کے لئے مضبوط ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت پنجاب نے ایک طویل مدتی کاوش کا آغاز کردیا ہے۔ پی پی ایچ اے کی تشکیل وزیر اعلیٰ پنجاب کے عزم ’صحت خدمت، صحت عبادت‘ کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ اس ادارے کا قیام پولیٹیکل ویژن کی عوام تک ٹرانسفارمیشن کی ایک اہم مثال ہے۔