لودھراں الیکشن میں عوام نے عمران اور جہانگیر ترین کیخلاف غصے کا اظہار کیا: خالد جوئیہ

15 فروری 2018

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء محمد خالد جوئیہ، رانا نذیر جوئیہ، افضل گجر، حاجی محمد بوٹا نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی جیت کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو جاتا ہے وہ مبار کباد کے مستحق ہیں عمران خاں کو برُی طرح شکست ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی سزا ملی ہے اتنی آسانی سے لودھراں کی سیٹ بڑے مارجن سے جیتنا پتہ چلتا ہے کہ عوام میںعمران خاںاور جہانگیر ترین کے خلاف کتنا غصہ بھرا ہوا تھا۔