کراچی کو مقتل بنانے والوں کو آئندہ الیکشن میں عبرتناک شکست ہو گی: اویس نورانی

15 فروری 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ کراچی کو مقتل بنانے والوں کو آئندہ الیکشن میں عبرت ناک شکست ہو گی۔ ایم کیو ایم کو آج بھی لندن سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ ایم ایم اے میں عہدوں کا کوئی جھگڑا نہیں۔ متحدہ مجلس عمل دینی ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچائے گی۔ انتخابی میدان میں سیکولر پارٹیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایم ایم اے اہم کردار ادا کرے گی۔ قوم دینی جماعتوں کو متحد دیکھنا چاہتی ہے۔